اسلام آباد (پی این آئی)جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی چاہتے ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف سعودی عرب کی سربراہی میں جاری عسکری کارروائیوں کی حمایت ختم کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔امت کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی چاہتے ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کو جواز بنا کر سعودی عرب نے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کردیں۔یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں