وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو کتنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں گے؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں پچیس حکومتی اراکین ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی ہے تو ہم نے اس پر اپنا

پورا ہوم ورک کیا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنی تجاویز رکھے گی۔ ہم کوشش کریں گے کہ پی ڈی ایم کو اپنی تجاویز پر قائل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی حکومت بہت کم ووٹوں پر کھڑی ہوئی ہے۔ انشاء اللہ ہمارا ہوم ورک پورا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے اتحادیوں کو قائل کر سکیں۔ ہم جب اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو ان کے سامنے اپنے کارڈز رکھیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ مطلوبہ تعداد سے بارہ زیادہ ایم این ایز ہمارے ساتھ ہوں گے۔ انہون نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس حکومت کو ڈھائی سال ہو گئے ہیں ، اب تک اتحادی جماعتوں کی کیا پوزیشن تھی ۔ جن پانچ کروڑ کو شاہد خاقان عباسی کے دور میں عمران خان حرام قرار دیتے تھے آج وہی وزیراعظم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے 50 ، 50 کروڑ روپے میں اپنے ایم این ایز کو خرید رہے ہیں۔آخر عمران خان ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ عمران خان یہ 50 ، 50 کروڑ اُن بلدیاتی علاقوں کو کیوں نہیں دے رہے جن کے وہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔ آج کیوں یہ لوگ رشوتیں دے رہے ہیں۔ آپ بہت جلد دیکھیں گے کہ مونس الٰہی جنہیں یہ وزیر نہیں بنانا چاہتے انہیں بھی ٹکٹ دے دیا جائے گا۔ ان کو وزیر بھی بنایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں جو لوگ ہمارا ساتھ دیں گے وہ اراکین قومی اسمبلی ہیں اور ہماری کیلکولیشن میں دس بارہ زیادہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں