نواز شریف اور آصف زرداری کو گرفتار کرنیوالی نیب مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے سے کیوں کترا رہی ہے؟ سینئر صحافی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مولانا کی چابی آخر کس کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی تھی اور میڈیا سے کہا کہ اس پر پریس

کانفرنس کریں ۔ مولانا صاحب کو اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ وزیراعظم عمران خان واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے نیب اور ایف آئی اے نے دس مرتبہ کہا ہے کہ اپنی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع بتا دیں لیکن یہ نہیں بتاتے۔ انہیں یہ تو علم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیا چاہتی تھی اور اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی تھی لیکن انہیں یہ علم نہیں ہے کہ ان کے اپنے اور ان کے بچوں کے نام جو کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں آخر وہ کہاں سے آئی ہیں۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب جو آصف علی زرداری اور نواز شریف کو تو گرفتار کر لیتی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کو آج تک گرفتار نہیں کر سکی۔ کیا یہ نیب کی کوئی کمزوری ہے کہ مولانا صاحب بارہا مرتبہ نیب کو للکار چکے ہیں لیکن نیب کچھ نہیں کرتی ، کیا نیب اتنی بے جان ہے؟ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، کیا اُن کے پاس کوئی ایٹم بم ہے جس سے نیب ڈرتی ہے۔جس پر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب جب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نہیں جاؤں گا و ہ نہیں گئے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے ویڈیوز کا کہا تھا کیا ایسا تو نہیں کہ مولانا کے پاس نیب کی کوئی ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے نیب ان کو گرفتار نہیں کر پا رہی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں