حکومت مہنگائی سے ستائی عوام سے فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس لے رہی ہے؟ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی) عوام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی،ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بھاری بوجھ تلے دب گئے-عوام سے پیٹرول پر 47 روپے 59 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 45 روپے 95 پیسے فی لیٹر لیوی,ٹیکس,ڈوٹیز اور مارجن وصول کیے جارہے ہیں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس وقت پیٹرول کی اصل

قیمت 64 روپے 31 پیسے اور عوام کیلئے اس کی قیمت 111 روپے 90 پائے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے اور عوام کیلئے اس کی قیمت 116 روپے آٹھ پیسے فی لیٹر ہے- اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر اکیس روپے چار پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی الگ سے سولہ روپے چھبیس پیسے فی لیٹر وصولی کی جارہی ہے۔اسی طرح عوام سے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں تین روپے 70 پیسے,دو روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹر مارجن اور تین روپے 78 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم وصول کی جارہی ہے-ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر بائیس روپے گیارہ پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی,سولہ روپے 87 پیسے سیلز ٹیکس،تین روپے بارہ پیسے ڈیلرمارجن اور دو روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹر مارجن جبکہ ایک روپے چار پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم وصول کی جارہی ہے- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرادی ۔ رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں تین مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،حکومت نے دو ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 16روپے سے زائد اضافہ کیا،پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر ہر ضرورت اشیاء پر پڑتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں