سینیٹ الیکشن: حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی نے بغاوت کر دی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے اپنے ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہمیں بولنےنہیں دیا جاتا۔ سپیکر نے ہمیں عوامی ایشو پر بات نہیں کرنے دی، حکومت نے ایک ماہ

میں تین بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس ملک میں جاری نا انصافیاں ختم کرنے آئی تھی۔ عمران خان کی ٹیم میں بھی کوئی دونمبری کر کے نہیں بچ سکتا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ اپوزیشن شفافیت کی طرف نہیں آنا چاہتی۔ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ پی ٹی آئی، سینیٹ ٹکٹ انٹرویو کر کے جاری کرنے کا فیصلہ، پیسہ چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے، وزیراعظم عمران خان وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جب کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close