وزیر اعظم عمران خان کا ایکشن، کندھوں پر لکڑیاں اٹھانےوالی خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ فراہمی کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ فراہمی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے

لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔۔براڈ شیٹ سکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لیاسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید نے وفاقی وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی، براڈ شیٹ کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کیسیکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے، کمیشن کے سیکرٹری کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر

کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا دفتر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close