گوادر کی بندرگاہ پر شپ یارڈ تعمیر کرنے کا منصوبہ، نوکریاں کس کو ملیں گی؟

گوادر (پی این آئی) گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا شپ یارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہاںجدید بحری جہازوں کی تیاری اور مرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس سلسلےمیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان گوادر شپ یارڈ تعمیر کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔وفاقی حکومت کی طرف سے

دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری غلام جعفر جبکہ بلوچستان کی طرف سے صوبائی سیکریٹری صنعت حافظ عبدالماجد نے یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ بھارت میں 43 اور بنگلہ دیش میں 26 شپ یارڈ ہیں جبکہ پاکستان میں صرف ایک شپ یارڈ کراچی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر شپ یارڈ کراچی شپ یارڈ سے بڑا ہو گا ۔ اس منصوبے کا دفتر گوادر میں کھول دیا گیا ہے۔منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی کا کام دو سے تین سال میں مکمل ہونے کے بعد عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔زبیدہ جلال نے کہا کہ منصوبے سے مقامی افراد کو روزگار مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو آمدنی بھی حاصل ہوگی، شپ یارڈ کی ملازمتوں میں بلوچستان اور گوادر کے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔گوادر کے کپڑ گاؤں میں جہاں شپ یارڈ قائم کیا جائے گا وہاں سے مقامی آبادی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا بلکہ سماجی ذمہ داری کے تحت تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم بھی کی جائیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close