اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کوٹلی میں 3 فروری بروز بدھ دن 11 بجے سپلائی بازارنکیال روڈ، 12 بجے کمیونٹی
ہال نکیال،2 بجے ریس ہاؤس کھوئی رٹہ،4 بجے چڑہوئی اور 7 بجے شام ڈنہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔۔۔۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقاتپی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شرکت کتنے والے رہنماؤں کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات اسلام آباد،سہنسہ،بڑالی (پی این آئی) سابق وزراء دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میر عتیق کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلامآبادمیں وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ لوگ جس جذبے کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اس سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو زبردست تقویت ملے گی۔اس موقع پرسابق وزراء دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میر عتیق نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مظفر آباد کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی مظفر آباد کا دورہء کریں گے۔ اس موقع پر سابق وزراء خواجہ فاروق احمد، سید مرتضی
گیلانی،عبدالقیوم نیازی،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، وادیء نیلم کے صدرسید صداقت شاہ کاظمی،چوہدری اسحاق طاہر، محمد امین چغتائی،اظہر گیلانی،سید ذیشان حیدر کاظمی،اکرام قاضی،اخلاق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج سہسنہ میں پانچ فروری کو وزیر اعظم عمران خان کے کوٹلی میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا شراکت دار بنا دیا ہے۔ میری درخواست پر وزیر اعظم پاکستان ایل او سی پرپانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے کوٹلی آر ہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے والا بھارت اب ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ساتھ سکھوں کی علیحدگی کی تحریک بھی اب عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عمران خان نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ترجمانی کی اور پوری وکالت کی جس کے نتیجہ میں آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کوٹلی میں شہداء غازیوں مجاہدوں اور تحریک آزادیء کے عظیم سپوتوں کی سر زمین پر تاریخی، مثالی ومنفرد استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی
آئی ضلع کوٹلی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کی صدارت میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے امیدوار اسمبلی سردار رزاق خان ایڈوکیٹ، سردار ساجد نواذ ایڈوکیٹ، حافظ طاہر مظہر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ برسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے۔ اندرونی وبیرونی سطح پرمسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اجاگر کیا جائے گا کیونکہ مسئلہ کشمیر ہماری ترجیحات میں ہے۔ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفادات عوامی حقوق کواولیت دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں