نواز شریف کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنے دیں گے، ن لیگی باغی رہنمائوں کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنما نشاط ڈاہا نے نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی ارکان نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کر دیا۔ناراض رہنما جلیل

شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کا رخ کریں۔اس میں کوئی بری بات نہیں۔میاں صاحب کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو میدان میں رہیں۔اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے،جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے اگر موکودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لے گی۔ناراض رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور پارٹی کے لیے اپنا خون دیا ہے۔جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنے دیں گے۔لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔اشرف انصاف نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں۔پرویز مشرف کا دور میں بھی نواز شریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور قوم سے کہا کہ ہمیں جلا ونی پر مجبور کیا گیا بعد میں پتہ چلا معاہدہ کر کے چلے گئے،باغی رہنما نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نواز شریف را کے ایجنٹ ہیں، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ جہاز کے جہاز بغیر ویزے کے آئیں اور شادی کھائیں اور واپس چلے جائیں۔نشاط ڈاہا نے سعد رفیق پر بسوں سے بھتہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں