جاز نے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہائوس کا کس بڑے شہر میں افتتاح کردیا؟

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان کے نمبر ون 4Gآپریٹراور براڈ بینڈفراہمی کے سب سے بڑے نیٹ ورک جاز(Jazz) نے کوئٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ’’جاز ڈیجیٹل ہائوس‘‘ کا افتتاح کردیاہے۔جاز میں کام کرنے والوںکی فلاح و بہبودکے عزم کے پیش نظر تیار کیا گیا یہ دفتر ملازمین کوایک متاثر کن ماحول فراہم کرے گا۔بریک

آوٹ رومز،پراجیکٹ رومز سے لے کر کھڑے ہونے اور بیٹھنے کے لیے آرام دہ نشستوں کی بدولت یہ دفتر نہ صرف آنے والوں کو پرسکون ماحول دے گا بلکہ ڈیجیٹل سہولیات کی مدد سے بہترین ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا ۔مزید برآںاس دفتر کی مدد سے صوبہ بلوچستان ،بالخصوص دیہی علاقوں میں جاز کی ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم کا کہنا تھاکہ ’’یہ ڈیجیٹل ہائوس جاز کی منفرد اقدارکا ثبوت اور کام کی جگہوں پرتیزی سے بدلتے رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی عمدہ مثال ہے۔جاز کے ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ دفترملازمین کی فلاح وبہبود ،تسلسل سے سیکھنے کے عمل اور جدت کومزید اجاگر کرے گا‘‘۔بہتر دفتری ماحول کی بدولت جاز employer of choiceکے طورپر جانا جاتاہے۔ ملازمین کی ترقی اورحوصلہ افزائی کے مستقل عمل سے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب کمپنی کو مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔۔۔پاکستان میں بنائے جانے والے موبائل فون کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیااسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی تیار کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم)ریگولیشنز، 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ ریگولیشن 25

جنوری 2021 سے نافذ العمل ہوں گی جن کا مقصد پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ریگولیشنز کے مطابق، تمام ڈیوائسز آئی ٹی یو ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرائزیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-ٹی)کے تکنیکی معیار کے مطابق تیار کی جائیں گی۔ مقامی سطح پر تیار یا مکمل کردہ ڈیوائس پر پاکستان میں تیار کردہ کا لیبل لگایا جانا ضروری ہوگا۔ پاکستان میں موبائل ڈیوائسزکی تیاری کی اجازت کے لئے اتھارٹی میرٹ پر تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ جس میں تکنیکی قابلیت، درخواست دہندگان کا انتظامی امور کا تجربہ، عملے کیارکان اور کاروبار میں مقامی شمولیت شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لئے درخواست دہندگان کے کاروباری منصوبے کے تکنیکی طور پر قابل عمل ہونے کی بنیاد پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دی جائے گی۔ اجازت کی مدت 10 سال کے لئے کا رآمد ہوگی۔یہ پر دستیاب ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close