پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے تاجر تنظیمیں میدان میں نکل آئیں

لاہور( این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لے، گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران لگاتار اضافوں نے کاروباری شعبے کے لیے مسائل

پیدا اور پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیدارو ں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کچھ بڑھی ہیں لیکن ان کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹیاں و ٹیکسز کم کرتی تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فیول صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہے، اگر اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز کا بوجھ لاد دیا جائے گا تو صرف کاروباری شعبے ہی نہیں بلکہ معیشت کے لیے بھی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت بھی مزید بڑھ جائے گی، اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے کیونکہ بجلی کا بہت بڑا حصہ تھرمل ذرائع سے پیدا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مجموعی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا حکم صادر کرے ۔ ۔۔۔ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق لیگی وزیراعلیٰ نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیاخضدار(پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ و بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں کو ساتھ ملا کر عوام کے حقوق کے لئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے حقوق کے حصول و نظریاتی

جماعت کے لئے مشاورت جاری ہے پی ڈی ایم کو غرور نےایساکھیوں پر لاکھڑا کردیا ہے پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار میں جتک قبیلے کے عمائدین کے ہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے نئی جماعت بنانے کا عندیہ دیدیا، سندھ و بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں کو ساتھ ملا کر عوام کے حقوق کے لئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سنجیدہ و کہنہ مشق سیاستدان ان سے رابطے میں ہیں اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے، ایک نظریاتی سیاسی جماعت کا قیام کے لئے بات چیت جاری ہے جس میں سندھ و بلوچستان اور دیگر علاقوں کے سیاسی رہنماں کو ملاکر قومی حقوق کے لئے پلیٹ فارم تشکیل دیں گے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو غرور نے بیساکھیوں پر لاکھڑا کردیا ہے پی ڈی ایم کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے، ہاں آصف علی زرداری ایک سنجیدہ اور سمجھدار سیاستدان ہیں وہ اپنی جماعت کو بہتر منزل کی جانب لیجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں