کرونا وائرس کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا، امریکا، بھارت اور کئی ممالک سے بہتر قرار

لاہور (پی این آئی) کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں، پاکستان کی کارکردگی امریکا،بھارت اور کئی یورپی ممالک سے زیادہ بہتر قرار۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لوئی انسٹیٹیوٹ نامی ادارے کی جانب سے عالمی وبا کرونا وائرس کیخلاف مختلف ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلین

انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو امریکا، بھارت اور کئی یورپی ممالک سے زیادہ بہتر قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کے لوئی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کل 98 ممالک کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان کو 98 میں سے 69 واں نمبر ملا۔ پاکستان کے مقابلے میں بیلجئم کو 72، فرانس کو 73، ترکی کو 74، نیدرلینڈ کو 75، روس کو 76، اسپین کو 78، بنگلہ دیش 84، بھارت 86، امریکا کو 94، ایران کو 95، میکسیکو کو 97 اور برازیل کو سب سے آخری 98 واں نمبر ملا۔فہرست میں چین کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ چین کی جانب سے شفاف ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، اسی لیے اس فہرست میں چین کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ رپورٹ میں نیوزی لینڈ، ویت نام اور تائیوان کی کارکردگی کو سب سے بہترین اور مثالی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پہلے بھی کئی غیر ملکی ادارے اور ممالک کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کر چکے۔حتیٰ کے پڑوسی ملک بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس بھی اس بات کا اعتراف کر چکی کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں مہلک عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔ یاد رہے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے کل 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 اموات اور 1615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں 33 ہزار سے زائد فعال کیسز موجود ہیں، جبکہ 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close