چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان کا روزنامہ شمال کےایڈیٹر نصیر انور کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار

مظفرآباد ( پی این آئی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے روزنامہ شمال مظفرآباد کےایڈیٹر نصیر انور کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ رب العزت نصیر انور اور دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق

عطافرمائے ۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔سردارعتیق احمد خان کا دورہ میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں، بھمبر، جگہ جگہ کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبالمیرپور/ڈڈیال/چکسواری/بھمبر(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کا دورہ میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں، بھمبر، جگہ جگہ کارکنوں کاشاندار استقبال۔ مختلف مقامات پر مسلم کانفرنسی کارکنان سے ملاقاتیں۔مسلم کانفرنس ضلع میرپور سٹی کے صدر عبدلقیوم قمرکی طرف سے دئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہاکہ ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ہندوستان کی دس لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی فوج کشمیریوں کادفاع کررہی ہے۔ہندوستان کے قدم کسی سیاستدان نے نہیں بلکہ پاک فوج نے روک رکھے ہیں۔ وہ کشمیر کا ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں کادفاع کررہے ہیں۔ فوج مخالف بیانیہ کبھی قبول نہیں کرتے۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں وعوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن کسی طعنہ آزما کو پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مسلح افواج پاکستان کشمیر کی آزادی اور

پاکستان کے اندرونی استحکام کی ضامن ہے۔ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف پوری قوت سے لڑیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کا نوجوان پاکستان کا پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں اس سے ہندوستان کو نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر کنٹرول لائن کے نہتے شہریوں پر فائرنگ وگولہ باری شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حریت قائدین اور خواتین، بوڑھے،بچے،نوان تحریک آزادی میں بے مثال کردار ادا کررہے ہیں۔حریت قائدین جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ان کاقصور صرف یہہے کہ وہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس وقت کاتقاضہ ہے کہ کشمیریوں کو ان کاحق حق خودارادیت دلایا جائے۔ملک میں جمہوریت کے نام پر کھیلا جانے والا کھیل اندرونی وبیرونی خدشات کو تقویت بخش سکتا ہے۔ اپنے مقاصد اور سیاست کوپروان چڑھانے کے لیے اپنے ملک کی عسکری قیادت پر انگلیاں اٹھانے والے یاد رکھیں کوئی بھی مشکل گھڑی ہو پاک فوج نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور عوام کی خدمت کی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔قائدمسلم کانفرنس نے مزید کہاکہ 5اگست 2019کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں جو آئینی دہشت گردی کی دنیا نے اس کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں وہی

جماعتیں سرخرو ہوتی ہے جو مشکل حالات کامقابلہ کرتی ہیں۔ مسلم کانفرنس کی تاریخ آزمائشوں سے بھری پڑی ہے۔ ہمارے قائدین نے خندہ پیشانی سے مشکل حالات کامقابلہ کیا۔مسلم کانفرنس کا قیام ایک نظریہ پر ہوا ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں آمدہ انتخابات کی تیاریاں کریں اور ان شاء اللہ انتخابات میں سرخرو ہونگے۔ سردارعتیق احمدخان اپنے دورہ کے دوران سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے گھر جا کر ا ن کی تیماداری کی اور خیریت دریافت کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی پنجیڑی راجہ عرفان فانی کیرہائش گاہ پر کارکنان سے ملاقاتیں کی۔بعدازاں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے جبی پرممبر مجلس عاملہ مرزا افتخار حسین کی طرف سے دیے گئیے استقبالیہ میں شرکت کی۔جاتلاں میں معروف بزنس مین چوہدری صابر آف برطانیہ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں سٹی صدر حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کی اس کے بعد قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان میرپور میں مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی شیخ محمد نذیر کی وفات پر انکے بیٹوں شیخ ندیم اور شیخ سرفراز سے اظہار تعزیت کی۔سردار عتیق احمد خان میرپور نے سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری یعقوب کی تیمارداری کی۔سردار عتیق احمد خان میرپور میں

غلام رسول عوامی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی خواجہ خادم حسین کی وفات پر انکے بیٹے خواجہ خورشید سے تعزیت کی جبکہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نیو سٹی میرپور میں سابق کوآرڈینیٹر قاضی ظفر اقبال کے والدچوہدری رفیق محمدی کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے میرپور میں سابق پریس سیکرٹری چوہدری رشید کے بھتیجے کی وفات پر اظہا ر تعزیت کی۔بعدازاں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نےکڑہ ٹاون میں حاجی ذوالفقارعلی کے کزن اور حاجی رحمت کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔سابق چیئرمین عجائب خان کے بیٹے،ٹھیکیدار شعیب خان کے چچا اور خان امجد خان کے تایا کی وفات وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صدرعرفان صادق کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس ضلع میرپور ظفر علی مظفر، حاجی ذوالفقار خان، چوہدری خضر ڈویژنل صدر،فیض حمید فیضی، سائیں ذوالفقارحسین،چوہدری الطاف، چوہدری جمیل تبسم، راجہ عمر فاروق،مرزا نذیر احمد،ٹھیکیدار چوہدری صابر،چوہدری الطاف، جمیل احمد مغل، راجہ عبدالجبار خان، واجد احمد سہگل اور دیگر بھی قائد مسلم

کانفرنس کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close