جے یو آئی بھی پیپلزپارٹی کیساتھ ہاتھ کر گئی، حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے یا نہیں؟ سینئر رہنما نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ جب تک کامیابی کا 100فیصدیقین نہ ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نےحساب لگایا ہے تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا، اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھناپڑتاہے۔ مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنے کیلئے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ن لیگ کی ووٹ کی درخواست پر تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ لینے کیلئے کھل کر رابطے کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نواز شریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے۔ عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا، کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی پاور فل ہے، عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہاؤس پر قابض کیوں ہیں؟ ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ استعفے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا ہے، استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close