1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

لاہور (آن لائن) 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کو ہو گی ۔ اس بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔۔۔۔۔۔ پرائمری، سیکنڈری اسکول، کالج اور

یونیورسٹیاں کھل گئیںتعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کراچی لاہور(این این آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں پرائمری، سیکنڈری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھل گئیں، تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پیر سے تعلیمی سلسلہ مکمل بحال ہو گیا ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت، ہائیر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی پڑھائی کا آغاز ہو گیا ہے۔پورے ملک میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔اسکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، بچوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں، کلاسوں میں جانے سے پہلے بچوں کے ہاتھ سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں۔تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کورونا کیسوں میں اضافے اور کمی کے ساتھ کلّی یا جزوی طور پر بند رہے، اسکول آنے والے بچوں نے کہا کہ آن لائن سے زیادہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنا اچھا لگتا ہے، ہم اپنے دوستوں اور ٹیچرز کو یاد کر رہے تھے۔کراچی، لاہور، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا

بہت نقصان ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرادی ۔ رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں تین مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،حکومت نے دو ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 16روپے سے زائد اضافہ کیا،پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر ہر ضرورت اشیاء پر پڑتاہے،پیٹرول مہنگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close