صرف بجلی نہیں تار بھی چوری، لیسکو میں کروڑوں روپے مالیت کی تاروں کی چوری کا انکشاف

لاہور (آن لائن) لیسکو کے دو مختلف سرکلز میں کروڑوں روپے مالیت کی تاریں چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف لیسکو کی اپنی رپورٹ میں کیا گیا ہے جسے جی ایس او سرکل کے افسران نے ہی تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو نے گزشتہ دنوں 66 کے وی کو 132 کے وی پر منتقل کرتے ہوئے۔ 66 کے وی

کی تاریں اتارنے کی بجائے جوں کی توں لگی رہنے دیں جس کے باعث ان تاروں کی چوری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لیسکو کے جی ایس او سرکل افسران اور ملازمین نے چوری کے ان واقعات پر اپنی آنکھیں بند کئے رکھیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 66 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سے چوری کی جانے والی تاروں کی لمبائی 2 لاکھ 11 ہزار میٹر ہے۔ جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے جبکہ لیسکو حکام نے چوری کی اس واردات پر کوئی محکانہ کارروائی کرنے کی بجائے چپ سادھ لی اور کارروائی کو محض متعلقہ تھانوں میں درخواست دائر کرنے تک ہی محدود رکھا لیسکو کے جی ایس او سرکل کے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے چوری کی ان وارداتوں پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close