بڑے پراجیکٹ کو پہلا دھچکا، ریور راوی پراجیکٹ کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے میگا پراجیکٹ ’’راوی ریور‘‘ کے متاثرین بھی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ چوک میں حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ وہ اپنے گھر تباہ کروا کر حکومت کو یہ منصوبہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جس کے لئے

حکومت کو ان کی نعشوں سے گزرنا ہوگا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرے کی وجہ سے شاہدرہ چوک جی ٹی روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگئی۔ بیرون شہر سے لاہور اور لاہور سے باہر جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔ جولائی تک جنوری، ایف بی آر نے ہدف سے کتنے ارب زائد ریونیو حاصل کر لیا؟ اسلام آباد(آن لائن) محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا جنوری)میں ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل کرلیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے ابتدائی ریونیو کی تفصیلات کے مطابق جولائی تا جنوری کے درمیان 2570 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے۔ مقررکردہ ہدف 2550 ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ریونیو میں 6.4 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے نئے سال کے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق جنوری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررکردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 2699 ارب روپے ریونیو رہا۔۔۔۔ خوشخبری ، پاکستان کو کویکس کمپنی کی کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوں گی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کویکس کی طرف سے کورونا ویکسین کی وصولی کا خط موصول ہوا ہے، فروری سے پاکستان کو 60 لاکھ ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مارچ تک پاکستان کو یہ ویکسین فراہم کردی جائے گی۔رواں سال کے وسط میں ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔8 ماہ قبل کویکس کے ساتھ ویکسین کی دستیابی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ۔اس سے قبل میڈیارپورٹس کے مطابق چین سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔ رپورٹس کے

مطابق کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں زخیرہ ہو گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close