پاکستانی فروٹ کو اہمیت دیں، ایران سے سیب کی درآمد پر پابندی کی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائے گی

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر چا ربجے ہو گااجلاس میں ملک سکندر خان ایڈ ووکیٹ اور نصراللہ زیرے توجہ دلا ئو نو ٹسز پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں بلو چستان ضلعی عدالتوں، بلو چستان رائٹ ٹو انفار میشن، تر میم شدہ بلو چستان ضا بطہ فوجدا ری 1898،بلو چستان ما

لیہ اراضی کے قوانین پیش کئے جائیں گے اجلاس میں صوبائی وزیر نو رمحمد ڈمڑ ایرا ن سے سیبوں کی آمد ورفت پر پا بند ی کی قرار داد پیش کریں گے اجلاس میں آڈٹ رپورٹ برائے سال 2019-20پیش کی جائے گی جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ بی واسا سے متعلق سوالات در یافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے ۔۔۔۔۔قومی اسمبلی سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ ہونگے، قومی اسمبلی نے 25، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 51نکاتی ایجنڈا جاری کر ، کیا کیا شامل ہے؟اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد(آج)پیر کو دوبارہ ہونگے۔قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی بل ،انسداد ریپ اور فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ آرڈیننس پیش کئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیش تحریک التواء پر بحث ہو گی ۔سینیٹ میں پبلکپرائیویٹ ممبر ڈے پر ارکان نجی بل اور قراردادیں پیش کرینگے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 25جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 51نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شام5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 25 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، سی پیک اتھارٹی بل ،انسداد ریپ اور فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیوٹ آرڈیننس پیش کئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیش تحریک

التواء پر بحث ہو گی ۔دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے ہو گا ۔سینیٹ میں پبلک پرائیویٹ ممبر ڈے پر ارکان نجی بل اور قراردادیں پیش کرینگے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 51نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں