اسلام آبا(پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصا ف کے راہنما شاہد گوندل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں شاہد گوندل کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا ہے وہ ایک وفادار کارکن تھے جو سیاسی مافیا کےخلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھی تھے۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے
پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل، پارٹی کا اہم سرمایہ تھے ،شاہد نسیم گوندل کے انتقال سے تحریک انصاف ایک مخلص اور دیرینہ کارکن سے محروم ہو گئی۔وزیر خارجہ نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔دوسری جانب گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی پارٹی رکن شاہد نسیم گوندل ایڈ وکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل کی پارٹی اور عوام کیلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جاری ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ہم سب شاہد نسیم گوندل کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔شاہد نسیم گوندل کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں