نیا تنازعہ، حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی

کراچی (آئی این پی )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو

لیک کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گرانڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوبانہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔۔۔۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے حتمی اعلان کر دیا سکھر ( آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے، وزیراعظم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، رانی کوٹ اور خیرپور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد2 روزہ دورہ پر سکھر پہنچے۔جہاںانہوں نے سکھر میں سندھ کے تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا ساہیوال تقریب میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، لوگوں اس کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں،سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے،ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے، وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں