پی ڈی ایم کے شور کی وجہ؟ اپوزیشن کو سینٹ انتخابات میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے؟

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شور بجا ہے کیوں کے پی ڈی ایم کو سینٹ انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان شفافیت اور ایمانداری پر یقین رکھتے ہیں اسی غرض سے سینٹ الیکشن کی شفافیت کے لیے قانون

میں ترامیم لانے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے تاریخ میں پہلی دفعہ تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز کے خلاف سابقہ سینٹ الیکشن میں بد دیانتی کرنے پر ایکشن لیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر میٹ ڈی پریس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ ٹولے کو سینیٹ الیکشن میں بھی شکست ہو گی مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی کو مشورہ دیتا ہوں کہ صحت کارڈ پلس کے تحت دس لاکھ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا علاج کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کے 2023 میں پی ٹی آئی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج کا خیبر پختونخوا 2013 سے پہلے والے خیبر پختونخوا سے بہت مختلف اور ترقی یافتہ ہے۔ آج خیبر پختونخوا کے ساٹھ لاکھ سے زائد خاندان پورے ملک میں صحت کارڈ پلس سے مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں صحت کارڈ منصوبہ ایک تاریخی اور عالمی طرز کا منصوبہ ہے۔ کامران بنگش نے بی آر ٹی منصوبے پر بات کرتے ہوے کہا کے بی آر ٹی منصوبہ پشاور کی تاریخ کا سب بڑا ترقی یافتہ منصوبہ ہے پشاور اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بی آر ٹی منصوبے کو سراہا انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر سیاست کی گئی مگر عوام نے اسے مسترد کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے سیاحت پر بات کرتے ہوے کہا کے وزیراعظم نے سیاحت کے مزید فروغ کے لیے ٹاسک دیا جس پر کام کیا جا رہا ھے پہلی دفعہ موسم سرما کی سیاحت کے فروغ پر کام کیا اور کامیابی ملی اس سال گلیات کی طرف موسم سرما میں تقریبا سات لاکھ لوگوں نے رخ کیا اور سیاحوں نے مالم جبہ کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے اب تک 17 اقتصادی زون بنا کر تاریخ رقم کی دس اقتصادی زون پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی حکومت میں اور سات اقتصادی زون اس حکومت میں بنائے جارہے ہیں۔ صوبے میں چائینیز انویسٹر آرھے ہیں جس سے مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی۔حکومت خیبر پختونخوا نے ماربل کی انڈسٹری میں بہترین کاروباری مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر تعمیراتی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تاریخی تعمیراتی کام کیے جارہے ہیں تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تاریخی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے عمران خان کے ویژن کے تحت تعمیراتی سیکٹر کو مضبوط کیا ھے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر کام کر رہے ہیں بہت جلد تاریخی پشاور گندھارا سٹی سوسائٹی پر کام شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختونخوا کے تمام علماء کرام

کو جون 2021 تک حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے خیبرپختونخواکی دو لاکھ ساٹھ ہزار ایکڑ زمین کاشت کے قابل ہو جائے گی اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے بہت جلد اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔ توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے 350 چھوٹے پن بجلی کے منصوبے بنائے ہیں خیبر اکنامک زون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے صوبہ کے لئے نئی معاشی سرگرمیاں لے کر آئے گا۔ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اب قبائلی علاقوں میں بھی ایک قانون ھے موجودہ حکومت ضم اضلاع میں تاریخی ترقیاتی کام کر رہی ہے جن میں صحت، تعلیم اور انصاف کی فراہمی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے ان اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لیے پہلے سال 24 ارب دوسرے سال 28 ارب اور آنے والے سال کے لئے 70 ارب مختص کیے ہیں۔ آخر میں کامران بنگش نے خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور لاہور پریس کلب کے عہدیدران کو خیبر پختونخوا آمد کی دعوت بھی دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close