2023تک حکومت کا کچھ نہیں ہوسکتا، پی ڈی ایم کے تمام معاملا ت ختم ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام معاملات ختم ہوگئے کیوں کہ اپوزیشن کو اندازہ ہوگیا ہے کہ 2023ء تک کچھ بھی نہیں ہوگا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار و صحافی فہد حسین نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم

والا معاملہ اسی روز ختم ہوگیا تھا جس دن پاکستان پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ ہماری سی ای سی کہتی ہے کہ استعفوں کا والا معاملہ کوئی اچھا انتخاب نہیں ہے ، اسی دن اپوزیشن اتحاد کے تمام تر پلان دھرے کے دھرے رہ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاید اب وہ لانگ مارچ کر تو لیں لیکن میرے خیال سے سسٹم گرانے اور استعفوں والے تمام معاملات ختم ہیں کیوں کہ اب انہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ اب جو بھی ہونا ہے وہ 2023ء کے بعد ہی ہونا ہے ، اس لیے اب اپوزیشن شاید یہ کوشش کرے گی کی اس تحاد کو اگلے الیکشن میں کار آمد بنایا جائے۔دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض جماعتیں آن بورڈ ہیں ، بعض جماعتوں کو تحفظات ہیں جو مل بیٹھ کر دور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے ، اس لیے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت کے خلاف آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری آپشن اور ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close