اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کے لیے آئینی ترمیم کرنے کا اعلان گذشتہ روز کیا جس پر صحافی وتجزیہ کار عامر متین نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے سینیٹ الیکشن پر بات کی اور کہا کہ کیا
عمران خان کبھی اکبر چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے جنہوں نے 15 ، 20 سال ان کی خدمتیں کی ہیں اور ان کو پھرایا؟ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان ان کی بجائے زلفی بخاری ، عبد اللہ ریاڑ اور تین چار ایسے ڈونرز کو ٹکٹ دیں گے جو جیبیں بھریں گے۔جس پر پروگرام میں موجود عامر متین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے غصہ اس بات پر ہے کہ حکومت اپنے دو چار دوستوں کی وجہ سے آئین میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر زلفی بخاری کو ٹکٹ دینا ہی ہے تو ہھر وہ اپنی برطانوی شہریت کو چھوڑ دیں ۔ کیونکہ ایک شخص سینیٹ کا الیکشن لڑ کر سینیٹر بننا چاہ رہا ہے لیکن وہ اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لے رہا کہ وہ اپنی شہریت چھوڑ دے۔حکومت نے دوستوں کو نوازنے کے لیے آئین میں تبدیلی کر دی۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان نے جب بھی شوکت خانم کے لیے عطیہ اکٹھا کرنا ہوتا تھا تو وہ ورجینیا میں جا کر اکبر چوہدری کے گھر میں ٹھہرتے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جب واشنگٹن گئے تھے تو ان کو چاہئیے تھا کہ وہ اکبر چوہدری کے گھر جاتے ، ایمبیسی سے انتظامات کرنے کا کہتے اور اُن سے ملاقات کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کا بتایا آپ بھی دیکھیں: یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن کے لیے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا تھا، آئینی ترمیم کے بعد اوورسیز پاکستانی الیکشن لڑسکیں گے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ٹیسٹ کیس ہوگا، پیسے کمانے والے ترمیم کا ساتھ نہیں دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں