کشمیر کا مسلم تشخص ختم کرنے کیلئے 20 لاکھ سے زائد غیر کشمیریوں کو ڈومسائل جاری کر دیئے گئے

مظفرآباد(آئی این پی) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ گیر جہاد کا اعلان کیا جائے ،نریندرمودی کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے 20لاکھ سے زائد غیر کشمیریوں کو ڈومسائل جاری کرچکا ہے اور اس

سال50لاکھ تک جاری کرنے کے عزائم رکھتا ہے حکومت پاکستان مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے اور جوابی روڈ میپ کا اعلان کرے ،اساتذہ کرام کے مسائل حل کیے جائیں ان پر لاٹھی چارج کرنے کا عمل باعث تشویش ہے ،غیر جریدہ ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور سینئر بیوروکریٹس کو ایگزیکٹیو الائونس کے نام پر مراعات کا کیا جواز ہے یہ نظریاتی خطہ ہے اس کے سروس سٹریکچر کو طبقاتی بنیادوں پر استور کرنے کی بجائے عدل و میرٹ قائم کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پنجاب اور دیگر صوبوں میں تعلیمی پالیسی2009-12ء کے تحت اساتذہ کرام کے سکیلز کو اپ گریڈ کیا گیا اور اسی پالیسی کے تحت پرائمری معلم کو سکیل بی 14جونیئر معلم کو بی 16اور سینئر معلم کو بی 17میں اپ گریڈ کیا گیا مروجہ تعلیمی پالیسی کے تحت پرائمری اور جونیئر معلم کے لیے تعلیمی قابلیت بی اے ،بی ایڈ اور سینئر معلم کے لیے ایم اے ،بی ایڈ ،ایم ایڈ درجہ دوئم مقرر کی گئی ہے آزادکشمیر میں بھی مروجہ تعلیمی پالیسی کے تحت تعلیمی قابلیت کا اطلاق کردیا گیا جب کہ اساتذہ کرام کے لیے پے سکیلز اپ گریڈ نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں ،حکومت اس مسئلے کی طرف فوری توجہ مبذول کرے

تعلیمی پالیسی کے تحت جو کہ پاکستان کے تمام صوبوںمیں نافذ ہے آزادکشمیر کے اساتذہ کے پے سکیلز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے ،متاثرین کورونا کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں