امریکہ میں پی ٹی آئی کے 6 اکاؤنٹس بند سینئر صحافی حامد میر کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ میں پی ٹی آئی کے 6 اکاؤنٹس بند ، سینئر صحافی حامد میر کا حیران کن دعویٰ۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں اور انکی تحقیقات ہو رہی ہیں اسکے علاوہ

عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ یہ بات شروع دن سے صاف طور پر عیاں ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت میں استعفے نہیں دے اور نہ ہی سندھ میں اپنی حکومت کا خاتمہ کرے گی ۔دوسری طرف نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے سربراہ ایماندار ہو تو کرپشن ختم ہوجاتی ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کا جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بننے پر اعتراض درست نہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھنے کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بالکل درست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close