الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دیدیا، دو اہم رہنمائوں کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کوشوکاز جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل شیخ کے علاوہ پی ایس 88 سے امیدوار تحریک انصاف جان شیر خان جونیجو کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔الیکشن

کمیشن کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمیل احمدخان اور حلیم عادل شیخ نے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔شوکاز کے متن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق پیرا 17 کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کیا گیا ہے۔ای سی پی نے کہا کہ جان شیرخان اور حلیم عادل شیخ تین دن میں تحریری جواب جمع کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن متحرک ہو گیا، یکم اور 2 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا الیکشن کمیشن نے یکم فروری 2021ء اور 2 فروری 2021ء بروز پیر / منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائیگا جبکہ 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔ منگل 2 فروری 2021ء کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close