پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دی جائیں، وفاقی وزیر نےکھلم کھلا چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہمجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی

بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔یہ سب مل کر بھی اپنی کرپشن نہیں بچا سکتے، اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ الزام تراشی کررہے ہیں ۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈیم ایم نے عوام کے لیے نہیں اپنے مفاد کی تحریک چلائی، پی ڈی ایم کو نظر آ رہا ہے عوام ان پر اعتماد نہیں کر رہے، پی ڈی ایم ناکامی پر اب عدم اعتماد کی باتیں کر رہی ہے، اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ایسی شکست ملے گی کہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ رابطے بحال کرنے کے لیے آئے ہیں، چاہتے ہیں کہ دوبارہ رابطے بحال ہوں، آئندہ ہم اکھٹے چلنے کے لیے آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام س اور پی ٹی آئی ابتداء سے ہی ایک پیج پر ہیں، دارالعلوم حقانیہ سے پرانے تعلقات ہیں، سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہے۔پرویزخٹک نے کہا کہ جے یو آئی س کو کسی دوسری جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہتے، موجودہ ملکی صورتحال میں جے یو آئی س کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close