راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کے مالی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے, جس کے مطابق کمپنی کا خالص منافع میں 20.82 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ منافع کے مطابق کمپنی کی فی شیئر کمائی 16.36 روپے رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد
زیادہ ہے۔ منافع میں اضافہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات IFRS کے تقاضوں کے تحت GIDC کی ذمہ داری کے خاتمے اور اس کی دوبارہ دی گئی شرح سے جڑے عارضی فائدے سے منسوب ہے۔ جو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق اگلے چار سالوں میں GIDC کی واپسی کی مدت کے دوران پورا ہو جائے گا۔
کمپنی نےا س سہ ماہی کے لیے فی شیئر 4۔3 روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا جبکہ سال 2020 کے لیے فی شیئر مجموعی تقسیم 20۔11 روپے رہی۔ کمپنی نے 2487 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی جبکہ سال کے دوران یوریا کی مجموعی سیلز آمدن 66۔97ارب روپے رہی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ موجودہ وبائی مرض کووڈ 19 کی وجہ سے غیر یقینی صورتحا ل کے باوجود کمپنی اپنے ملازمین کے لیے صحت اور حفاظت کے بہترین معیار کو یقینی بناتے ہوئے بلا تعطل کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں