طلبا کو آن لائن امتحانات کی اجازت ملنے پر وزیر تعلیم نے بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کی اجازت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ سخت محنت کریں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی

ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری پنجاب یونیورسٹی نے تمام سمسٹر امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام بی ایس/ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے فائنل سمسٹرز کے امتحانات آن لائن منعقد ہوں گے ۔ آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ 5 جنوری کو شعبہ جات کے سربراہان اور 20 جنوری کو ڈینز کمیٹی میں کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے تحت فائنل سمسٹر کے تمام امتحانات آن لائن منعقد ہونگے۔خیال رہے کہ ملک میں جاری کوورونا وائرس کی لہر کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا اور اب طلبا امتحانات بھی آن لائن دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں