پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد رحیم یار خان کے شہریوں کو اڑن طشتری نظر آنے لگی، دن کے وقت انتہائی روشن پراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں دن کے وقت انتہائی روشن پراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہونے لگی ذرائع کے مطابق کراچی سے 23 جنوری بروز اتوار لاہور کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کے کپتان نے رحیم یار خان کی فضا میں آسمان پر انتہائی چمکدار چیز دیکھی اور اپنے

کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے شام چار بجے سے کچھ پہلے رحیم یار خان کی فضا میں چمکدار چیز کو دیکھا، دن کی روشنی میں طیارے سے اس قسم کی چیز کا نظر آنا بہت غیرمعمولی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بین الاقومی خلائی اسٹیشن یا اسٹار لنک سیٹلائٹ کے نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق چمکدار چیز کے اڑن طشتری ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔آسمان پر موجود انتہائی روشن چیز کو رحیم یارخان میں بھی لوگوں نے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔۔۔۔۔اسلام آباد میں پکڑ دھکڑ، 118 بھکاری اٹھا لیے گئےاسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس کے تمام زون نے رات گئے بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 118 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے ساتھ ان کے سرغنہ کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں،گرفتار بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہیہے ،ضلع بھر سے پیشہ وار بھکاریوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پیشہ ور بھکاریوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کریں گے جو اسلام آباد کے باشندوں کے لئے پریشانی پیدا کررہے ہیں ۔۔۔۔ ن لیگی ارکان نے وزیراعظم کیخلا ف تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم

لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے بیشتر ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، پارلیمانی رہنماؤں کی اکثریت نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کی۔اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام بھی پہنچایا، جس پر تمام رہنماؤں نے نوازشریف کے بیانیئے پر ڈٹ کر کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔ بعض اراکین نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی ، ن لیگ کے ارکان نے رائے دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نواز شریف کے بیانئے کی نفی ہو گی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی رائے تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں