ایسا بھی ہو تا ہے، ٹرمپ کے تعینات کردہ جج نے صدر جوبائیڈن کا فیصلہ معطل کر دیا

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی عدالت نے جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کردیاجوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن

کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے، سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے،امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔۔۔۔۔ کورونا کی دوسری لہرمیں شدت، برطانیہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ روز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ دوسری جانب ملک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا چیف میڈیکل افسر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کے پروگرام کے اثرات ظاہر ہونے سے قبل مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل بھی برطانیہ میں موجود ہے جس کے بارے میں ابتدا میں برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس موجود ثبوت کے مطابق وائرس کی ملک میں

گردش کرنے والی نئی شکل 50 سے 70 فیصد زیادہ منتقلی کے قابل ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے خلاف یورپی کے کچھ ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔ ان ممالک میں سپین، نیدرلینڈز اور ڈنمارک شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں