ن لیگ کو شدید دھچکا لگ گیا، ن لیگی رکن اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن نشاط

خان ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، جس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی جب کہ ن لیگ کی مزید وکٹیں بھی جلد ہی گرنے والی ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما سابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانیہ سخت ہوتا جارہا ہے جس کے بعد ن لیگ کے کئی اراکین اس بیانیے سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں ، گزشتہ دنوں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے فوج مخالف بیان کے بعد ن لیگ کی سابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ ہوا، ہمارا ان کے بیانیے سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی نے ان کے بیانیے کی حمایت کی جس کے باعث اب پارٹی میں نہیں رہ سکتی ،روزینہ عالم نے مسلم لیگ (ن) کی خواندگی کمیٹی کی چیر پرسن شپ سے بھی استعفی دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے کئی اراکین پارٹی چھوڑ چکے ہیں ، اور کئی اراکین نے برملا نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے کی مخالفت کی ہے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے، نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے ، جب کہ صدر مسلم لیگ ن بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ بھی پارٹی عہدے مستعفی ہو چکے ہیں اور ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close