پی آئی اے نے کونسے دو شہروں کے درمیان اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا؟ کرایہ بھی محض چند ہزار مقرر

کراچی (پی این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، 30 جنوری سے دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار732 روپے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ کے

درمیان اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پروازیں چلنے سے دونوں شہروں کے مسافروں کو مزید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں کا یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار سات سو بتیس روپے ہوگا۔ اضافی پروازیں چلانے کا آغاز 30 جنوری سے کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔اسی طرح گزشتہ روز پی آئی اے نے افغانستان کیلئے پروازوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ مشکلات کی شکار پاکستان کی قومی ائیرلائن مختلف طریقوں سے ادارے کے نقصان کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق قومی ائیرلائن نے اسلام آباد سے افغان دارالحکومت کابل کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔اب سے ہر ہفتے اسلام آباد سے پی آئی اے کی کل 4 پروازیں کابل کیلئے اڑان بھریں گی۔ پی آئی اے نے افغانستان کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں بھی واضح اضافہ کیا ہے۔ کئی بین الاقوامی روٹس پر پابندی لگنے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے مقامی روٹس پر زیادہ سے زیادہ پروازیں چلا کر نقصان کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close