میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں برطانیہ و یورپ کا دورہ کر کے ایک مرتبہ پھر کشمیر ایشو کو جارحانہ انداز میں اجاگر کروں گا متاثرین ذیلی کنبہ جات کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔
حکومت آزاد کشمیر زیلی کنبہ جات کے رقبہ کو ڈی ایوارڈ کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے ذیلی کنبہ جات کے لیے ایوارڈ شدہ رقبہ کو کسی صورت ڈی ایوارڈ نہیں ہونے دیں گے متاثرین ذیلی کنبہ کے ساتھ کھڑا ہوں ہم کسی کو ذیلی کنبہ جات کے حقوق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے میں نے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھی حکومت آزاد کشمیر سے ذیلی کنبہ جات کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر آزاد حکومت نے جان بوجھ کر یہ مسائل حل نہیں کیے اور اب زیلی کنبہ جات کے رقبہ کو ڈی ایوارڈ کا نوٹیفکیشن کر دیا ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپور میں نیو سٹی کے ایک نمائندہ وفد اور سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور خواجہ ساجد پہلوان کے گی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں راجہ آفتاب خان سیکرٹری جنرل جموں ریجن پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر محمد امین سینئر نائب صدر جموں ریجن راجہ سجیل راجہ محمد اعظم سردار رشید جمال راجہ محمد عارف راجہ محمد زبیر اور دیگر شامل تھے خواجہ ساجد پہلوان کی رہائش گاہ پر خواجہ طاہر پہلوان چوہدری محمد منشا حاجی ادریس زرگر زیشان زرگر جہانگیر زرگر حاجی جاوید اکرم امجد محمود سردار شفیق چوہدری طاہر ایوب چوہدری زاہد ایوب عنصر صارم تیمور خالد عابد حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و
سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آنے والی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر میں انتقامی کارروائیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ہمارے کارکنان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میرپور میں بھی انتظامیہ حکومت کی آلہ کار بن چکی ہے ہم ہر قیمت پر اپنے کارکنان کا تحفظ کریں گے پی ٹی آئی کی حکومت جب قائم ہو گی تو میرپور میں حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں