اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غریب لوگ مرچکے ہیں،عثمان بزدار نے بہت پیسہ کمایا ہے،غریب لوگوں پر رحم کریں،آٹا،دال،چینی اور ادویات سستی کریں،عمران خان سے گزارش ہے کہ مہنگائی کم کریں۔جہانگیر ترین کو کھرب پتی عمران خان نے بنا دیا
ہے،تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لئے ہیں،عمران نے اس ملک کو ہنگامی حالت میں دھکیل دیا ہے،عدالتوں سے فرارہیں لندن میں جائیدادیں بنالی ہیں،جوکام مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہوئے وہ غلط تھے آج انہوں نے قومی اثاثہ جات کو گروی رکھ لیا ہے،مگر نام بدل لیا ہے،ان میں اخلاقی جرأت نہیں ہے کہ ہمارے کاموں کو صحیح کرسکیں،ہم نے 5سال میں10ہزار 6سو ارب روپے قرضہ لیا تھا،انہوں نے2سال میں 11ہزار5سو ارب روبپے لے لیا،ان میں اخلاقی جرأت نہیں ہے کہ اس کا اعتراف کریں،ملک کو دیوالیہ کر دیاگیا ہے،یہ قومی اثاثہ جات کو گروی رکھ رہے ہیں،یہ قومی وقار کو گروی رکھ رہے ہیں،ایف نائن پارک قومی اثاثہ ہے ایسے اقدام سے گریز کریں،ہم نے کراچی ائیرپورٹ پر بھی قرضہ لیا اسے گروی رکھ دیا تھا،مگر خان نے اسے بھی تباہ کردیا ہے،ہمارے پائلٹس کی پوری دنیا میں تذلیل کی گئی،پی آئی اے دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے،ملک میں بدترین معاشی حالات ہیں،عمران خان کا استعفی لیکر جائیں گے،پریس گورننگ کے طور پر ملک چلا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں