ملک میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف تعلیم یافتہ نوجوان کا انوکھا احتجاج، اس سے قبل ایسے احتجاج کی مثال موجود نہیں

سکھر(آن لائن)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری ،نوجوان طبقے کو نوکریاں فراہم نہ کئے جانیوالے عمل کے خلاف سکھر کی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تعلیم یافتہ نوجوان کی علامتی نعش رکھ کر اور ہاتھ جوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان روزگار دو ،وزیر اعلی سندھ روزگار دو کے فلک

شگاف نعرے لگائے گئے مظاہرے کی قیادت سماجی تنظیموں کے رہنما نصیر گوپانگ ،فقیر امام الدین محمدانی کررہے تھے جبکہ مظاہرین سے یکجہتی کیلئے پاکستان غریب عوام پارٹی کے وقار علی سومرو و دیگرنے بھی شرکت کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بے روزگاری میں روز بروزز اضافہ ہورہا ہے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ حصول روزگار کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن حکومتی اعلانات کے باوجود تعلیم یافتہ میرٹ کا حقدار نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں مذکورہ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ نوجوان تعلیم طبقے کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ ملک سے بے روزگاری سمیت نوجوانوں میں پائی جانیوالی مایوسی کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے۔۔۔۔۔اپوزیشن کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی، مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ طورپر فیصلہ کر لیااسلام آباد( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ طورپر فیصلہ کرلیا ہے۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیا ہے جب کہپارلیمانی پارٹی

ارکان نے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close