انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟

کراچی(این این آئی)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے160.80روپے سے گھٹ کر160.75روپے اور قیمت فروخت160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہو گئی جب کہ اوپن

کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید194.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔۔۔۔بجلی کے گردشی قرضے 2300ارب روپے سے تجاوز سالانہ سود ادائیگی 20 ارب، حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئیاسلام آباد(پی این آئی)بجلی کے گردشی قرضے 2300 ارب روپے ہوگئے جن پر سالانہ 20ارب روپے سود دیا جا رہا ہے۔موجودہ گردشی قرضوں میں 60 فیصد سود کی رقم شامل ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع نےبجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ گردشی قرضوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت چل رہی ہے جس کے تحت جس وقت بجلی کی ضرورت ہو تب پلانٹ چلانے کی ادائیگی ہو گی ورنہ ادائیگی نہ ہو گی۔ آئی پی پیز کے 90پلانٹس ہیں جن کو پلانٹ چلنے اور نہ چلنے دو نوں صورتوں میں ادائیگی کرنی ہو تی ہے 40پلانٹس سے معاہدوں پر دستخط کے لئے بات چیت چل رہی ہے، سب سے زیادہ مشکل سی پیک کے

تحت شروع ہونے والے آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت میں ہو رہی ہے کیونکہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان ریاستی معاہدوں کے بعد قائم کئے گئے، حکومت بجلی کے گردشی قرضوں سے چھٹکارے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور نئے آئی پی پی پلانٹ کو این او سی دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close