ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے

اس سلسلہ میںپارٹی کی تنظیم اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔‎واضح ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید افتخار الحسن 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2 اگست 2020 کو ان کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی یہ نشت خالی ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close