اعظم سواتی نیب پر برس پڑے، بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے؟

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ نیب سے پوچھتا ہوں کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید

کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تین بار وزیراعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، وہ حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی بھگوڑے اور سزا یافتہ مجرم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کرے گی۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ڈوبی کشتی میں مولانا سمیت دیگر نوسر بازوں کو بھی ڈبو دیں گی، اگر پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئے تو ان کا منہ کالا ہو گا۔پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کرپٹ باپ کا بیٹا بلاول پاکستان کی عزت کیا بحال کرے گا۔۔۔۔۔ امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی واشنگٹن(این این آئی )امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی۔ سرچ وارنٹ کے بغیر ہی امریکی شہریوں کے موبائل فون کا ڈیٹا اور ان کے مقام کی معلومات اکھٹی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا موبائل ڈیٹا بغیر اجازت کے جمع کرنے میں ملوث ہے۔ ڈیٹا بروکرز انہیں مختلف سائٹس کے ذریعے اکھٹا کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔امریکی ایجنسی نے کہا انہوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں شہریوں کا ڈیٹا مختلف تحقیقات کے دوران استعمال کیا۔ پینٹا گون نے سینیٹ کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں بغیر اجازت شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے پرائیویسی قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ فون کمپنیوں کو اپنے صارفین کے بارے میں مقام کا ڈیٹا حوالے کرنے پر مجبور کرنے سے قبل حکومت سے وارنٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close