نئی دہلی کا میٹرو سٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

نئی دلی (پی این آئی ) بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔دلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان چھوٹے بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے

جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔دوسری جانب بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنمائوں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنمائوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں