حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی، کون کون سے ادارے شامل ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔نجکاری کمیشن کے دستاویزات کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں سب سے پہلے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی جائے گی، ایس ایم ای بینک کی اپریل میں نجکاری مکمل کرنے کی توقع ہے۔فرسٹ ویمن

بنک کی نجکاری ستمبر، اکتوبر میں مکمل کر دی جائے گی، ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر،اکتوبر 2021 میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔دستاویز کے مطابق جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہے، جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری رواں سال اگست تک مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ دستاویز نجکاری کمیشن کے مطابق اسٹیل ملز کی نجکاری ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے، دو چینی اور ایک روسی کمپنی پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے بولی جون میں متوقع ہے۔دوسری جانب سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کیلئے 6سرمایہ کارنجکاری میں بولی کیلئے پری کوالیفائی کرچکے ہیں، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کیلئے بولی مارچ میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری مارچ میں مکمل کر دی جائے گی۔حویلی بہادرپاور، بلوکی پاورپلانٹ کی نجکاری مکمل کرنیکی فروری 2022 میں متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close