احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے، پرویز خٹک کا دلچسپ مؤقف

نوشہرہ (آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے ، جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے،آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر دفاع

پرویز خٹک نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ڈی ایم کا آئینی حق ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد لائیں ہم مقابلہ کرینگے ۔ جو آئینی طریقے سے آئے گا اس کی حمایت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو پتا ہے کہ آئینی طریقے سے کیسے آنا ہے ۔ براڈ شیٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ۔ اپوزیشن شور مچاتی رہ جائے گی ضمنی الیکشن میں بھی جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔۔۔۔۔بختاور کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول بھی جاریکراچی(پی این آئی )ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کومحفل میلاد منعقد ہوگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔دوسری جانب سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا محمود چوہدری کراچی پہنچ گئے۔ذرائع کے

مطابق شادی کے انتظامات کے حوالے سےبختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30جنوری کو ہو گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے، ذوالفقار بھٹو کی بہو غنوی بھٹو اور اہلِ خانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تفصیلات بلاول ہائوس کی طرف سے جاری نہیں کی گئی ہیں، یہ پروگرام پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close