کون سے حکمران پر اربوں ڈالر مالیتی محل کے مالک ہونے کا الزام لگا دیا گیا؟

ماسکو(آئی این پی)روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی نے تحقیقاتی ویڈیو رپورٹ میں صدر پیوٹن پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک اعشاریہ سینتیس ارب ڈالر مالیت کے محل کے مالک ہیں۔ صدارتی محل کے ترجمان نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے پر بنا

محل صدر پیوٹن کو رشوت کے طور پر دیا گیا۔ نوالنی نے اسے تاریخ کی سب سے بڑی رشوت بھی قرار دیا ہے۔ محل میں ایک کسینو، آئس ہاکی کمپلیکس اور انگوروں کا باغ ہے۔روس کے صدارتی محل کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، نوالنی جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں گرفتار کر لیے گئے تھے۔۔۔۔ سعودی عرب میں فائزر کی ویکسین کی آمد میں تاخیر، شیڈول پرنظرثانی، پہلی خوراک لگوانے کے خواہشمندوں کی تاریخیں آگے بڑھائی جا رہی ہیں ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں امریکا کی دوا ساز فرم فائزر کی کووِڈ19کی ویکسین کی آمد میں تاخیر ہوگئی ہے۔اس کے پیش نظرویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والوں کے شیڈول پرنظرثانی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جن لوگوں نے فائزر کی ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا،ان کی تاریخیں آگے بڑھائی جارہی ہیں کیونکہ فائزر کی فیکٹری میں پیداوار کی معطلی کی وجہ سے سعودی عرب اور دنیا کے دوسرے ممالک کو ویکسین کی ترسیل میں تاخیرہو گئی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا چاہتے ہیں،انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے نئی تاریخوں کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا لیکن وزارت نے وضاحت کی جن لوگوں کو موبائل فون پر کوئی

پیغام موصول نہیں ہوتا، وہ پہلے سے طے شدہ تاریخ کے مطابق اپنے مقررہ ویکسی نیشن مرکز پر چلے جائیں اور وہاں سے دوسری مرتبہ ویکسین کا ٹیکا لگوالیں۔۔۔۔۔ جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، واشنگٹن کے حالات کیسے ہیں؟ تفصیلی خبر آگئی واشنگٹن(پی این آئی)ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن میں ہائی الرٹ ہے جہاں 25 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اس بار تقریب میں شرکت کے لیے صرف ایک ہزار افراد کو مدعو کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر کانگریس ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف، سابق صدر باراک اوباما ان کی اہلیہ، سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ، سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔تقریب کے آغاز سے قبل گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ پڑھا جس کے بعد جو بائیڈن سے چیف جسٹس جان رابرٹ نے حلف لیا اور صدارتی دستاویزات پر دستخط کے بعد خطاب کیا۔ نائب صدر کاملا ہیرس بھی سپریم کورٹ کی ایسوسی ایٹ جسٹس سونیا سوٹمائر سے حلف لیا۔بائیڈن کے حلف لینے سے قبل

گلوکارہ جینیفر لوپیز اور گلوکار گارتھ بروکس میوزیکل پرفارمنس پیش کیں جب کہ تقریب کے اختتام پر اپسکوپل چرچ کے پادری سلویسٹر بیمن دعا کروائی۔تقریب کے بعد جو بائیڈن اور ہیرس سبکدوش ہونے والے نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو رخصت کریں گے تاہم صدر ٹرمپ اور تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے الوداعی ویڈیو پیغام میں نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن، نائب صدر ہیرس کے ہمراہ خصوصی گاڑی میں فوجیوں کی یادگار پر جائیں گے جس کے بعد وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے پر انہیں صدارتی اسکواڈ دیا جائے گا۔تقریب حلف برداری کے موقعے پر امریکا کی تمام ریاستوں میں پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پریڈ میں امریکا کی نمایاں شخصیات کے کارناموں کو سراہا اور امریکی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close