آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جمعہ کولاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ آصف کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر لیگی کارکنان کی

بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر جمع تھی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی اور دورانِ سماعت نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں،نیب کی استدعا پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیش مکمل کر چکا ہے اور سارا ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے جب کہ سپریم کورٹ خواجہ آصف کے بیرون ملک ملازمت سے متعلق کلیئرکر چکی ہے، کیس سپریم کورٹ تک گیا اور سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلئیر کیا،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136ملین ہے، ان کے ذاتی اکائونٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے،عدالت نے خواجہ آصف اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔۔فوج کیخلا ف بو لنے والے اپنا دماغی علاج کرائیں ، بڑا مشورہ دے دیا گیا لاہور(این این آئی)ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ فوج کیخلا ف بو لنے والے اپنا دماغی علاج کرائیں،ملک اورقوم کی محا فظ پاک

فوج کیخلا ف بو لنے والے سیا ستدان پاکستان چھوڑ کر بھار ت چلے جا ئیں،جو بھی پاک فو ج اور اداروں کیخلا ف بو لے گا اسے ضرور کٹہرے میں لایاجائیگا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر تی جا رہی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی جاری ہے جوکو ئی بھی محب و طن بردا شت کرنے کیلئے تیارنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاک افواج کے خلاف بولنے والی ہر گندی زبان کو کاٹ دیں گے،پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف بولنے والے غدار وطن ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاک فو ج پر تنقید کرنے والو ں کو اب معا ف نہیں کیاجا ئے گا جو بھی پاک فوج کیخلا ف بیان بازی کرے گااسے ضرور قانو ن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close