فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا، شیخ رشید کا انکشاف، مریم نوازکی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا،مریم نوازکی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں،مریم نواز صاحبہ کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کسی سے پڑھوا لیں یا خود پڑھیں، جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن

کے سامنے احتجاج پراپوزیشن نے تعاون کیا، مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں، یہ لوگ سمجھ دار ہیں، پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو عمرکوٹ میں جشن منارہے تھے اور میں ان سے خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کا معاملہ بھی مسلم لیگ کے دور میں ہوا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی ختم نبوت کو چھیڑ نہیں سکتا، ایم کیو ایم سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے ان کے ساتھ پہلے بھی اچھے تعلقات تھے، کراچی کو سیف سٹی بنانے جا رہے ہیں ، رینجرز پورے شہر میں کیمرے لگانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ کسی کو اپنے کام میں مداخلت کرنے دونگا،شیخ رشید نے پاکستان کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نادراکی 300نئی گاڑیاں تیارہورہی ہیں،کراچی میں نادراکے مذید 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں اور دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں،مزدوروں کیلئے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں،شناختی کارڈ اسی کوملے گا جو پاکستانی ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں