بطور وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا فیصلہ، حساس ادارے کے اعلیٰ عہدیدارکی چھٹی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ناقص کارگردگی اور عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون معین مسعود کو ہٹانے کا حکم دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی

اے اسلام آباد معین مسعود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر معین مسعود کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا اس موقع پر شیخ رشید کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایمیگریشن، اور ایف آئی اے بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرے، وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے ، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنت ونگ قائم کردیا ہے ، غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں ، جب کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے ، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی ، اس سلسلے میں افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close