کامیاب جوان پروگرام ،اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے

وانا (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔بدھ کو وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں۔پروگرام کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے سیزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ نوجوانوں کوکاروبار فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کوقرضوں کی فراہمی سیترقی کی راہ ہموار ہوگی ، کیپی کیہر ضلع ،تحصیل ، شہر اور گاں میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کیتحت نواجوانوں میں رقم تقسیم کی۔۔۔۔بڑے اپوزیشن لیڈر کا نامناسب لہجہ، فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گااسلام آباد(آئی ا ین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔بدھ کوالیکشن کمیشن کے دفتر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، غیرملکی فنڈنگ کیسپرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔ان کا کہنا تھا امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ

نکلے گا، پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close