ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کر دیا ہے ،وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جائیگا اور کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی حمایت عزم کرنے کا اعادہ بھی کیا جائیگا، پانچ فروری کو

صبح دس بجے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی ہوگی جبکہ ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں،جلسے جلوس اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے ،اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close