راولپنڈی( پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں ہندوستان ناکام ہوچکا ہے۔ نریندر مودی کی فسطائیت اور سفاکی دنیا پرعیاں ہوچکی ہے یہ شخص ہٹلر بن کر جنوبی ایشیاء کے امن کے ساتھ
کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مقاصد کے لیے نریندر مودی نے اپنے ہی 40 فوجی مروا کر پلوامہ ڈرامہ رچایا۔ مودی اپنے ہی فوجیوں کاقاتل نکلا۔ہندوستانی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی لیکڈوٹس ایپ چیٹ نے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا ہے جو شخص اپنے سیاسی مقاصد الیکشن میں کامیابی کے لیے فوجی مرواسکتا ہے وہ دنیا کا امن کسی وقت بھی تباہ کرسکتا ہے۔کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل عصر حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے کشمیریوں کو ان کاحق حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث ایک بڑا بریک تھرو ہے۔ ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے مجاہد منزل میں راجہ محمد نثارخان سینئر نائب صدر حلقہ غربی باغ، سردار سلیم چغتائی ممبر مجلس عاملہ،سردار فیصل رفیق، صاحبزادہ انجم حمید، صاحبزادہ یاسر حمید اور آصف نشاط سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ پھر ہندوستان کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔عالمی برادری کو ہندوستاسن کی ان سازشوں کا نوٹس لینا چاہیے اور ایسے تمام واقعات کی تحقیقات کروانی چاہیے۔اشوک سوائن نے پہلے ہی پلوامہ واقعہ کو ہندوستانی سازش قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے مودی حکومت
کے بدترین اقدامات کے باوجود ہندوستان کا کوئی بھی ہتھکنڈہ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیریوں کی جہدوجہد کوختم نہیں کرسکتا۔قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے مزید کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے کی گئی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے ہر فورم پرمسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں