لاہور (پی این آئی)ترجمان موٹر وے نے کہا ہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ایم تھر لاہور تا عبد الحکیم کو سفر کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔خانیوال سے ملتان موٹر وے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ قومی شاہراہ پر مانگا منڈی ،پتو کی ،رینالہ خورد،اوکاڑہ ،ساہیوال ،ہڑپہ ،چیچہ وطنی ،میاں چنوں
،خانیوال ،ملتان ،پتو کی ،حبیب آباد ،گیمبر ،بستی ملوک ،فورٹ عباس ،چشتیاں ،بہاولنگراور اقبال نگر میں دھند ہے ،ان علاقوں میں حد نگاہ30میٹر تک رہ گئی ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ موٹروے پولیس نے دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دوران پیٹرولنگ افسران کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب ایک بچہ، عمر 5/6 برس تنہا ملا جو کہ پریشان دکھائی دے رہا تھا ۔ پوچھنے پر بچہ جس کا نام ریحان تھا اپنے گھر والوں کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہ بتا سکا ۔جس پر موٹروے پولیس نے پشاور کے مختلف تھانوں سے رابطہ کر کے بچوں کے گھر والے کا پتہ لگا لیا اور باحفاظت بچے کر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں مرجان نامی شخص نے پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھانجا مسعود ولد اسماعیل اور اس کا دوست ساجد ولد شہزادہ عمر بالترتیب 13 اور 14 برس دوپہر سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کر دی بلآخر ایک بس سے دونوں بچوں کو برآمد کرکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ جس پر بچوں کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں